حیدرآباد۔/26مارچ،( سیاست نیوز) حیدرآباد کے نہروزوالوجیکل پارک میں ایک چیتہ کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی جس کا نام عبداللہ بتایا جاتا ہے۔ زو پارک میں تقریباً 11 سال سے یہ چیتہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا۔ سال 2012 میں سعودی عرب کے شاہی خاندان نے نہرو زوالوجیکل پارک کا دورہ کیا تھا اور وہ زو پارک سے کافی متاثر ہوئے اور انہوں نے چیتہ کا ایک جوڑا بطور تحفہ پیش کیا تھا۔ مادہ چیتہ کی 12 سال کی عمر میں علالت کے باعث 2020 میں موت واقع ہوگئی جبکہ نر چیتہ عبداللہ تنہا رہ گیا تھا۔ اگرچہ اسے کوئی بیماری نہیں تھی لیکن کل اچانک قلب پر حملہ سے اس کی موت واقع ہوگئی جس کی تصدیق ڈاکٹرس نے پوسٹ مارٹم کے ذریعہ کی ہے۔ جنوبی ہند میں میسور اور حیدرآباد کے زوالوجیکل پارکس میں چیتے موجود ہیں۔ر