حیدرآباد 15 جنوری ( سیاست نیوز ) نہرو زوالوجیکل پارک میں آج عوام کا غیر معمولی ہجوم دیکھا گیا ۔ کہا گیا ہے کہ آج زائد از 33 ہزار افراد زو پارک آئے تھے ۔ جاریہ سال یہ زو پارک آنے والوں کی دوسری سب سے بڑی تعداد ہے حالانکہ شہر میں نمائش بھی چل رہی ہے ۔ شائقین زو پارک آمد کو ترجیح دے رہے ہیں۔ زو پارک میں پینے کا صاف پانی ‘ صاف باتھ رومس کی سہولت ہے اور یہاں بیاٹری سے چلنے والی گاڑیاں بھی عوام کیلئے دستیاب ہیں۔ عوام کی کثیر تعداد میں آمد کے پیش نظر یہاں مزید بہتر انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں اور زو کے حکام نے مسرت کا اظہار کیا ہے ۔