حیدرآباد 14 فبروری (سیاست نیوز) پڑوسی ریاست اے پی میں مبینہ طور پر برڈ فلو کے سبب مرغیوں کی ہلاکت کی اطلاعات کے درمیان حیدرآباد کے نہرو زوالوجیکل پارک نے زو کے گوشت خور جانوروں کو چکن اور انڈے دینا بند کردیا ہے۔ زو حکام شیر، ببر، تیندوا کے بشمول دیگر گوشت خور جانوروں کے لئے 25 کیلو چکن اور 140 انڈے غذا کے طور پر فراہم کئے جاتے ہیں۔ زو کے ذرائع نے جمعہ کے روز یہ بات بتائی۔ زو کے گوشت خور جانوروں کو چکن اور انڈوں کے بجائے بیف اور خنزیر کا گوشت دیا جارہا ہے۔ 380 ایکر وسیع اراضی پر محیط اس زو میں ممالیہ، پرندوں، رینگنے والے جانور اور جل تھلیا، جانوروں کے مختلف انواع موجود ہیں۔ پڑوسی ریاست میں برڈ فلو کے سبب مرغیوں کی ہلاکت کی اطلاعات کے بعد حکومت تلنگانہ نے بیمار مرغیوں کی منتقلی کو روکنے کے لئے سرحد پر سخت چوکسی کی ہدایت دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حالیہ دنوں کے دوران اے پی اور مہاراشٹرا میں بڑے پیمانے پر مرغیوں کو تلف کردیا گیا۔ ش