نئی دہلی: پرواز کی خدمات فراہم کرنے والی سرکاری کمپنی ایئر انڈیا نے ’وندے بھارت‘ مشن کے ٹکٹوں کیلئے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ایجنٹوں پر کارروائی کرتے ہوئے ان کے ساتھ ٹرانزیکشن فوری طور پر معطل کر دیا ہے ۔ ایک نجی نیوز چینل کے اسٹنگ آپریشن میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ کچھ ایجنٹ ’وندے بھارت مشن ‘کے ٹکٹ کیلئے مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کررہے ہیں۔ اس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ان تمام ایجنٹوں کے ساتھ معاملت کو رد کر دیا گیا ہے، جن کے نام اسٹنگ آپریشن میں سامنے آئے تھے ۔