زیرتعمیر عمارت سے خاتون مزدور گرنے سے ہلاک، بلڈر اور کنٹراکٹر کیخلاف مقدمہ

   


حیدرآباد۔/11 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) نارسنگی علاقہ میں زیر تعمیر عمارت سے نیچے گرنے کے دوران ایک خاتون مزدور ہلاک ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ راجونتی دیویکر جس کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے اپنے شوہر دیپک دیویکر کے ہمراہ شائنی اپارٹمنٹ میں مزدوری کررہی تھی۔ آج صبح وہ زیر تعمیر اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل پر کام کررہی تھی کہ اتفاقی طور پر وہ نیچے گرپڑی اور ہلاک ہوگئی۔ خاتون کا شوہر دیپک نے پولیس نارسنگی میں ایک شکایت درج کروائی جس میں الزام عائد کیا کہ بلڈنگ کا مالک مدھو اور کنٹراکٹر بابو لال نے احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی تھی جس کے نتیجہ میں اس کی بیوی حادثہ کا شکار ہوگئی اور جان گنوا بیٹھی۔ پولیس نارسنگی نے اس سلسلہ میں بلڈر اور کنٹراکٹر کے خلاف لاپرواہی کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کردیا۔ب