زیر تعمیر پُل گر نے سے 4 مزدور ہلاک

   

لداخ : یونین ٹریٹری لداخ کے نوبرا سب ڈویژن میں زیر تعمیر پل گر جانے سے چار مزدور ہلاک جبکہ دو شدید طورپر زخمی ہوئے ہیںسرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کے روز لداخ کے نوبراسب ڈویژن میں تیز آندھی کے نتیجے میں زیر تعمیر ٹاکنا پل کا ایک حصہ نیچے گر آیا جس کے نتیجے میں چھ مزدور اُس کی زد میں آئے ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس، فوج اور ائر فورس نے فوری طورپر ریسکو آپریشن شروع کیا جو 12گھنٹے تک جاری رہا جس دوران چار مزدوروں کی لاشیں برآمد کی گئی جبکہ جائے موقع سے دو مزدوروں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔