کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی سے ملاقات کی اور زاپورججیا نیوکلیئر پاور پلانٹ (این پی پی) کے آئی اے ای اے مشن کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔صدارتی پریس سرویس کے مطابق، زیلینسکی اور گروسی نے آئی اے ای اے مشن کو پلانٹ کا معائنہ کرنے کے اقدام پر زور دیا، جس میں پلانٹ کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان کے عالمی نتائج کے مسئلے پر توجہ دی گئی۔ زیلینسکی نے کہا کہ پلانٹ کے ارد گرد کا ماحول تیزی سے خراب ہو رہا ہے اس کے پیش نظر انہوں نے آئی اے ای اے کے ماہرین کی ایک ٹیم کو جو پلانٹ کی حالت کا جائزہ لینے کیلئے یوکرین کا دورہ کیا تھا، پرکافی زور دیا۔زیلینسکی نے کہا کہ پلانٹ میں کسی طرح کے واقعے کا ہونے ، جوہری ری ایکٹر کی ناکامی، زاپورججیا نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹس کا ہمارے نیٹ ورک سے رابطہ منقطع ہوجانے خطرہ ہے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ زاپورججیا نیوکلیئر پاور پلانٹ یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹس میں سے ایک ہے ۔ اس پر مارچ کے اوائل سے روسی افواج کا کنٹرول ہے لیکن یوکرائنی عملہ اسے چلا رہا ہے ۔