برسلز : یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ یہ ثابت کرے کہ وہ روس کے حملے کے خلاف یوکرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے یہ بات یورپی پارلیمان سے خطاب کے دوران کہی ہے۔ اس سے ایک روز قبل ہی انہوں نے باضابطہ طور پر یورپی یونین میں شامل ہونے کے لیے درخواست دی تھی۔ ویڈیو لنک کے ذریعے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے زیلنسکی نے یورپی یونین سے کہا کہ وہ یوکرین کو اپنے ساتھ برابر کا شراکت دار بنائے۔ یورپی یونین کے متعدد ممالک نے یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کی درخواست کی حمایت کی ہے۔