زیورات کے بجائے تلواریں خریدیں: بی جے پی لیڈر گجراج رانا کی ہندوؤں سے اپیل

,

   

لکھنؤ: دیوبند کے بی جے پی صدر گجراج رانا نے آج ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے ہندو طبقہ سے کہا کہ وہ دیوالی کے موقع پر زیورات اور مہنگے برتن خریدنے کے بجائے تلو ریں خریدیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے او رآج کہتا ہوں کہ دیوالی اور دھنتراس کے موقع پر ہندو زیورات و برتن کے بجائے تلواریں خریدیں۔ خبررساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ ہندوؤں کو یہ مشورہ کیوں دیتے ہیں۔

اس کے جواب میں انہو ں کہا کہ حفاظت کیلئے میں انہیں یہ مشورہ دیتا ہوں۔ گجراج رانا یہ سب کچھ کہنے کے بعد کہتے ہیں کہ وہ کچھ غلط نہیں کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا رام مندر معاملہ پر ہمیں یقین ہے کہ یہ فیصلہ ہندو ؤں کے حق میں آئے گا۔