زی انٹرٹینمنٹ اور سونی پکچرز کا انضمام

   

نئی دہلی : زی انٹرٹینمنٹ اور سونی پکچرز نیٹ ورکس کا آپس میں انضمام ہوگیا ہے اور معاہدے کے ایک حصے کے طور پرسونی نیٹ ورک انضمام شدہ ادارے میں زیادہ سے زیادہ حصص رکھنے کے ساتھ 1.75 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔زی انٹرٹینمنٹ انٹرپرائزز لمیٹڈ (زیڈ ای ای ایل ) نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ اس کے بورڈ نے سونی پکچرز نیٹ ورکس انڈیا (ایس پی این آئی ) اور زیڈ ای ای ایل کے درمیان انضمام کی اصولی منظوری دے دی ہے ۔زی انٹرٹینمنٹ نے کہا ‘‘ایس پی این آئی شیئر ہولڈرز ضم شدہ ادارے میں زیادہ سے زیادہ حصص رکھیں گے ۔ ایس پی این آئی کے شیئر ہولڈرز انضمام کے حصے کے طور پر سرمایہ کاری کریں گے ، جو تقریبا1.75 ارب ڈالر ہوگی۔