ساؤتھ سنٹرل ریلوے کیلئے وکلاء سے درخواستوں کی طلبی

   

حیدرآباد۔/11جنوری، ( سیاست نیوز) ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے سنٹرل ایڈمنسٹریٹیو ٹریبیونل اور ریلوے کلیمس ٹریبیونل میں نمائندگی کیلئے اہل ایڈوکیٹس سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کیلئے خدمات انجام دینیمیں دلچسپی رکھنے والے اہل وکلاء سے درخواستوں کی طلبی کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ درخواست فارم کا پروفارما اور نوٹیفکیشن کی تفصیلات ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں۔ خواہشمند وکلاء اپنی درخواستیں 10 فروری تک سینئر لاء آفیسر، تھرڈ فلورریل نیلائم سکندرآباد میں جمع کراسکتے ہیں۔ درخواستیں ای میل آئی ڈی [email protected] پر روانہ کی جاسکتی ہیں۔ر