سائبرآباد پولیس نے ضبط شدہ 2.5 کروڑ مالیتی گانجہ کو تباہ کردیا

   

حیدرآباد۔/20 جولائی، ( سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس نے پولیس تحویل میں موجود تقریباً 2.5 کروڑ روپئے مالیتی گانجہ کو تباہ کردیا۔ سائبرآباد پولیس نے بتایا کہ گذشتہ دو سال کے دوران ضبط شدہ گانجہ ، حشیش آئیل اور کوکین کو ویسٹ مینجمنٹ پراجکٹ دنڈیگل میں تباہ کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ دو سال کے عرصہ میں ضبط شدہ 133805 کیلو گانجہ 455 لیٹر حشیش آئیل اور گیارہ گرام کوکین کو ضبط کیا تھا۔ مختلف کارروائیوں کے دوران نشیلی اشیاء کو ضبط کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق دو سال کے عرصہ میں کل 5,406 کیلو گانجہ، 16.86 لیٹر حشیش آئیل ، 206 گرام کوکین ، 200 گرام اوپیم ، 333 گرام ایم ڈی ایم اے کو ضبط کیا تھا جس میں سے 2.5 کروڑ مالیتی 1338.05 کیلو گانجہ 485 لیٹر حشیش آئیل ،11 گرام کوکین کو تباہ کیا گیا۔ سائبرآباد حدود کے 8 پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں ضبط شدہ نشیلی ادویات کو دنڈیگل میں واقع ویسٹ مینجمنٹ پراجکٹ میں تباہ کیا گیا۔ ع