سائبردھوکہ بازی، آر بی آئی کی آج کانفرنس

   

چنڈی گڑھ: چنڈی گڑھ پریس کلب ریزرو بینک کے تعاون سے پیر کو پریس کلب میں ڈیجیٹل کرائم اور آن لائن فراڈ پر ایک سیمینار کا انعقاد کر رہا ہے ۔سیمینار میں سائبر فراڈ سے بچنے اور آن لائن جرائم سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سیمینار میں ریزرو بینک چنڈی گڑھ شاخ کے چیف جنرل منیجر راجیو دویدی بھی شرکت کریں گے ۔ریزرو بینک کے لوک پال، چنڈی گڑھ نے دھوکہ دہی والے لین دین کے چنڈی گڑھ میں مختلف اداروں کے ساتھ مل کربیداری پروگراموں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے اور یہ سیمینار اسی سلسلے میں منعقد کیا جائے گا۔بیداری پروگرام کا مقصد دھوکہ دہی پر مبنی ڈیجیٹل لین دین پر شرکاء کو حساس بنانا اور انہیں دھوکہ بازوں کے ذریعہ عام طور پر اپنائے جانے والے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کرنا اور اس بات پر تبادلہ خیال کرنا کہ آربی آئی اسے کم کرنے میں کس طرح کردار ادا کرسکتا ہے ۔