سائبر آباد میں 40 ملازمین پولیس دو ماہ میں کورونا کا شکار

   

دو دن میں رچہ کنڈہ کے 20 ملازمین کورونا پازیٹیو
حیدرآباد: محکمہ پولیس نے کورونا کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے ۔ سائبر آباد کمشنریٹ کے تحت گزشتہ دو ماہ میں 40 ملازمین پولیس کورونا پازیٹیو پائے گئے جبکہ رچہ کنڈہ کمشنریٹ کے تحت 21 ملازمین پولیس گزشتہ دو دنوں میں کورونا پازیٹیو پائے گئے ۔ کمشنر پولیس مہیش بھاگوت کے مطابق گزشتہ دو دنوں میں 20 فرنٹ لائین واریئرس کا کورونا ٹسٹ پازیٹیو رہا ہے ۔ گزشتہ سال کورونا کے آغاز کے بعد سے کمشنریٹ کے تحت 1200 ملازمین پولیس پازیٹیو پائے گئے ۔ 5000 سے زائد ملازمین پولیس کو کورونا ویکسین دیا گیا ۔ سائبر آباد کے 40 پولیس متاثرین نے تمام کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے اور ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ بعض ملازمین پولیس صحت یابی کے بعد کام پر رجوع ہوچکے ہیں۔ کمشنر پولیس وی سی سجنار نے عوام سے اپیل کی کہ ماسک کے استعمال کی پابندی کریں۔ عوامی مقامات پر ماسک کے استعمال کے ذریعہ کورونا سے بچاؤ ممکن ہے۔