سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے سب انسپکٹران پولیس کے تبادلے

   

حیدرآباد ۔ 24 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : سائبر آباد پولیس کمشنریٹ حدود میں 17 سب انسپکٹرز آف پولیس کے تبادلے اور تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ ٹی کوٹیشور راؤ ، ایل گنگا نرسیا ، این انجیا ، پی مہیندر ریڈی اور ایم شرونتھی جنہیں وی آر پر رکھا گیا تھا ۔ ان کا تبادلہ کر کے انہیں آر سی پورم ٹریفک ، نارسنگی ٹریفک ، مادھا پور ٹریفک ، میڑچل ٹریفک اور کوکٹ پلی ٹریفک پولیس اسٹیشن میں تبادلہ کیا گیا ۔ ششی دھر آئی ٹی سیل کا تبادلہ کر کے انہیں کے پی ایچ بی پولیس اسٹیشن ، پی سریت ریڈی بالا نگر پولیس اسٹیشن کا تبادلہ کر کے انہیں بالا نگر پولیس اسٹیشن ، ایم اکشیتا گچی باولی پولیس اسٹیشن کا تبادلہ آئی ڈی اے بولارم ، پی جیا پرکاش کمار گوڑ کا تبادلہ سائبر کرائمس سے گچی باولی پولیس اسٹیشن کیا گیا ۔ دیگر سب انسپکٹرس کے تبادلے مختلف محکموں میں کئے گئے ۔ ش m/b