نئی دہلی: جمعرات کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں کے پریزائیڈنگ افسران نے نوجوانوں پر اثر انداز ہونے والی ‘سائبر بلنگ’ پر تشویش کا اظہار کیا اور اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ہندوستان ایسے معاملات میں ایک سرکردہ خطہ ہے۔ یہاں ‘کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن-انڈیا ریجن’ کی 19ویں سالانہ زون-3 کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ سائبر بلنگ آج کے تناظر میں انتہائی متعلقہ ہے کیونکہ بہت سے لوگ خاص کر نوعمر اور نوجوان اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔اوم برلا نے کہا، ’’سائبر بلنگ سے لڑنے کا بہترین طریقہ قانون بنانا اور (بیداری پیدا کرنا) ہے۔‘‘ لیکن ساتھ ہی اداروں اور لوگوں کو اس کی خامیوں سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جانے چاہیے۔