سائرس مستری کی بحالی کا حکمنامہ کالعدم

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : ٹاٹا گروپ کیلئے ایک بڑی کامیابی میں سپریم کورٹ نے جمعہ کو سائرس مستری کی گروپ کے ایگزیکٹیو چیرمین کی حیثیت سے بحالی کا این سی ایل اے ٹی کے حکمنامہ کو کالعدم کردیا ۔ چیف جسٹس شرد بوبڈے نے کہا کہ عدالت ٹاٹا گروپ کی داخل کردہ اپیلوں کو سماعت کیلئے قبول کررہی ہے ۔ چیف جسٹس بوبڈے کے ساتھ جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی رام سبرامنیم کی بنچ نے کہا کہ نیشنل کمپنی لا اپلیٹ ٹریبونل کا 18ڈسمبر 2019ء کا حکم نامہ کالعدم کیا جاتا ہے ۔ سائرس مستری 2012ء میں چیرمین ٹاٹا سنس کی حیثیت سے رتن ٹاٹا کے جانشین بنے تھے لیکن چار سال بعد انہیں برطرف کردیا گیا تھا ۔ بعد ازاں وہ ٹریبونل کے احکام پر اپنے عہدہ پر بحال ہوئے تھے ۔