سائنس لیباریٹری مالک کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ شہر کے علاقہ ناچارم میں پیش آئے ایک واقعہ میں سائنس لیباریٹری کے مالک نے زہر پی کر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ ارون کمار ساکن ہیما نگر چنتا نگر ضلع گنٹور کا متوطن ہے اور آئی ڈی اے ملا پور ناچارم علاقہ میں اپنے بھائی کے ساتھ ایک چھوٹی سی سائنس ریسرچ لیباریٹری چلارہا تھا۔ ہفتہ کی شب ارون سائنس لیباریٹری میں دیر تک رک گیا اور اسی رات کو اس نے نامعلوم زہر پی کر خودکشی کرلی۔ پولیس کو مقام واردات سے کوئی خودکشی نوٹ برآمد نہیں ہوا لیکن پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا۔