سائنس وٹکنالوجی کے فروغ میں راجیو گاندھی کا اہم رول

   

نظام آباد میں آنجہانی سابق وزیر اعظم کی یوم پیدائش تقریب سے کانگریس قائدین کا خطاب

نظام آباد۔آنجہانی وزیر اعظم راجیو گاندھی کی 76 ویں یوم پیدائش کے موقع پر راجیو گاندھی کو زبردست خراج پیش کیا گیا ۔ ضلع کانگریس صدر موہن ریڈی کی صدارت میں آج کانگریس بھون میں ایک اجلاس منعقد ہوا اس اجلاس میں اربن کانگریس کے انچارج طاہر بن حمدان ٹائون کانگریس صدر کیشو وینو، کانگریس قائدین محمد ضیاء احمد ، محمد عیسیٰ ، عبید بن حمدان ، گنگاریڈی ، محمد جاوید اکرم و دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر راجیو گاندھی کی تصویر پر پھول مالا چڑھاکر خراج پیش کیا گیا اور حیدرآباد روڈ پر واقع راجیو گاندھی کے مجسمہ کو خراج گل پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے وہئے موہن ریڈی ، طاہر بن حمدان نے کہا کہ راجیو گاندھی کی وجہ سے ہی آج ملک میں سائنس و ٹکنالوجی کو فروغ حاصل ہوا ۔ عالمی سطح پر راجیو گاندھی اپنی ایک منفرد شناخت قائم کرتے ہوئے جدید ٹکنالوجی کو فروغ دینے میں اہم رول ادا کیا ۔ مہاتما گاندھی کے خواب کو پورا کرنے کیلئے پنچایت راج قانون میں ترمیم کرتے ہوئے پنچایت راجو ں کو راست طور پر فنڈس فراہم کرتے ہوئے دیہی نظام کو مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کیا ہے اور پارٹیوں کے تبدیلی کے قانون کو بھی متعارف کرتے ہوئے سیاسی استحکام کیلئے اقدامات کیا تھا لیکن موجودہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں پارٹی تبدیلیوں کو فروغ دیتے ہوئے جمہوریت کا گلا گھونٹ رہے ہیں راجیو گاندھی کے دور حکومت میں ٹیلی کام نظام کو مستحکم کرتے ہوئے بی ایس این ایل کو ایک برانڈ کی حیثیت سے قائم کیا تھا لیکن موجودہ مرکزی حکومت بی ایس این ایل کو خانگیانہ شعبہ کے حوالے کرتے ہوئے ملازمین کے ساتھ نا انصافی اور بی ایس این ایل کو فروخت کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس اجلاس میں یوتھ کانگریس ، این ایس یو آئی ، اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے قائدین کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔