حیدرآباد /21 اگست ( سیاست نیوز ) شہر کڑپہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک کمسن بچہ ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔ شہر کڑپہ ریاست آندھراپردیش کے اگاڈی ویدھی میں کل شام یہ واقعہ پیش آیا ۔ دو بچے تنویر اور آدم اپنے گھر کے قریب سائیکل چلانے میں مصروف تھے ۔ اس گلی میں کیبل ٹی وی کا تار زمین پرپڑا تھا جو بچوں کی سائیکل کے ٹائر میں پھنس گیا اور بچے زمین پر گر گئے ۔ اس دوران جے آئی تار جو کیبل سے جڑا ہوا تھا ۔ قریب کے برقی ٹرانسفارمر سے ٹکرا گیا اور برقی رواں ہوگئی ۔ اس حادثہ میں دونوں بچے شدید جھلس گئے اور بچوں کی تڑپ کے دلخراش مناظر دیکھے گئے ۔ جس کے بعد مقامی افراد نے راحت کاری کا اقدام کرتے ہوئے بچوں کو ہاسپٹل منتقل کیا جہاں 11 سالہ تنویر فوت ہوگیا ۔ اور 10 سالہ طالب علم آدم شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے ۔ ع