سائیکل کے سرقہ کے بعد محمد علی کو باکسر بننے کی ترغیب

   

٭٭ عالمی باکسر محمد علی کلے کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ ان کی 12 سال کی عمر کے دوران سرخ اور سفید رنگ کی سائیکل کا سرقہ کرلیا گیا تھا ۔ 1954 ء میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ اس کے بعد انہوں نے پولیس ملازم کو سائیکل کے سرقہ کی اطلاع دی اور اس سے کہا کہ وہ سائیکل سرقہ کرنے والے کو گھونسے رسید کرنا چاہتے ہیں ۔ اس پر پولیس ملازم جوئے مارٹن نے جو خود بھی باکسر کا ٹرینر تھا محمد علی کو مشورہ دیا کہ سارق کو گھونسے مارنے سے پہلے انہیں یہ سیکھنا چاہئیے کہ باکسنگ کس طرح کی جاتی ہے ۔ اس کے بعد سے وہ باکسنگ کی باقاعدہ تربیت حاصل کرنے لگے ۔