سائی سنٹر میں کورونا ، زیادہ احتیاط کی ضرورت

   

نئی دہلی -۔ہندوستان اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے کھیل مراکز ملک بھر کے کھلاڑیوں کے لئے کھول دیئے گئے ہیں جہاں کورونا کے لئے ہدایت نامہ اور خصوصی معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) پر عمل کیا جارہا ہے لیکن سونی پت کے سائی مرکز میں ایک پیرا آرچر کو کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ان مراکز میں اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت بڑھ گئی ہے ۔پیرا آرچر انکت ، جو سونی پت میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے این آر سی میں نیشنل کیمپ میں حصہ لے رہے تھے ، کو کورونا جانچ میں مثبت پایا گیا ہے اور مناسب علاج اور مناسب صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لئے انہیں سونی پت کے بھگوان داس اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ بنگلور میں ہاکی کیمپ ، دہلی میں ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں شوٹنگ کیمپ اور پنے کے ملٹری اسپورٹس انسٹی ٹیوٹ میں تیر اندازی کیمپ چل رہے ہیں جبکہ سوئمنگ پول بھی کھول دئے گئے ہیں۔ یہ کیمپ اگلے سال کے اولمپکس کی تیاریوں کے لئے کھولے گئے ہیں ۔