سابق آر اے ڈبلیو(را) چیف کا کہنا ہے کہ ”ارٹیکل370 کی برخواستگی سے جموں او رکشمیر دہشت گردی کو بڑھاوا ملے گا“۔ ویڈیو

,

   

دی وائیر کو دئے گئے انٹرویو میں جب پروگرام کی میزبان عارفہ خانم شیروانی نے سابق آرے ڈبلیو(آر) چیف اے ایس دولت سے سوال کیاکہ ارٹیکل370کو وادی سے برخواست کرنے کے کیااثرات رونما ہوں گے تو مسٹر دولت نے اپنے جواب میں کہاکہ”اب جو ہوگیا وہ ہوگیا‘

اس میں کچھ نہیں کیاجاسکتا ہے مگر آئندہ کا لائحہ عمل کیاہوگا‘ حالات اس پر ضرور انحصار کرتے ہیں“۔انہوں نے اپنی بات چیت میں کہاکہ شیخ عبداللہ کے بعد کوئی قیادت نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزیدکہاکہ کشمیر میں اب ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے سواایساکوئی لیڈر نہیں ہے جو کشمیر کی نفس سے واقف ہے او رنئی دہلی کی سیاست کو بھی وہ جانتے ہیں۔

انہوں نے اپنی بات چیت میں آگے کہاکہ”کشمیر میں جو ہوا ہے اس سے مجھے لگتا ہے‘ دہشت گردی بڑھے گی۔

یہ کہاں بڑھے گا‘ آیا جموں یاکشمیر یا پھر ہندوستان میں اضافہ ہوگا‘ یہ کہنا بڑا مشکل ہے“۔ انہو ں نے مزیدکہاکہ ”لیکن ہمیں جو خطرہ وہ یہی ہے‘ باقی جو ہوناتھا وہ ہوگیا“۔

مزیدتفصیلات سننے اور جاننے کے لئے دی وائیر یہ ویڈیو ضرور دیکھیں

YouTube video