سال2010میں شاہ فیصل نے یوپی ایس سی سیول سرویس امتحانات میں ٹاپ کیاتھا‘ وہ اب جموں کشمیر میں اپنی سیاسی پارٹی کا اعلان کریں گے
سری نگر۔ سابق ائی اے ایس افیسر شاہ فیصل اتوار کے روز سری نگر میں ایک جلسہ عام کے دوران اپنی سیاسی پارٹی کااعلان کریں گے ۔
اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورات کے بعد شاہ فیصل نے پچھلے سال رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لے لیاتھا۔ اب انہوں نے فیصلہ کیاہے کہ اپنی خود کی سیاسی پارٹی قائم کریں۔
قبل ازیں سابق ائی اے ایس افیسر کے استعفیٰ کے بعد ان کے کئی قریبی ساتھیوں کا یہ ماننا تھا کہ شاہ فیصل جموں او رکشمیر میں کسی مرکزی سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔
تاہم سنجیدگی کے ساتھ لوگوں او ران کے قریبی ساتھیوں سے تبادلہ خیال کے بعد سابق ائی اے ایس افیسر نے فیصلہ کیاکہ وہ اپنی پارٹی قائم کریں گے جس کا نام جموں کشمیر پیپلز مومنٹ ہوگا۔
سابق ائی اے ایس افیسر نے شہر کے انڈور اسٹیڈیم میں تقریب کے ذریعہ سیاسی پارٹی کے قیام کا اعلان کرنے والے تھے مگر حکومت نے انہیں اجازت دینے سے انکار کردیا۔ تاہم وہ راج باغ کے پبلک گارڈن میں اپنی پارٹی کے قیام کا اعلان کریں گے۔
سابق بیورکریٹ نے پہلے ہی تقریب کے دعوت نامے تقسیم کردئے ہیں۔ فیصل کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ مجوزہ لوک سبھا او راسمبلی دونوں الیکشن میں مقابلے کی تیاری کررہے ہی۔
ان کی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے خواہش مند کئے امیدواروں سے بھی انہو ں نے بات کی ہے۔مذکورہ پارٹی کا ایک پرومو بھی پہلے ہی جاری کردیا گیا ہے جس میں سابق ائی اے ایس افیسر کو ایک دیہاتی لڑکے کے طور پر پیش کیاگیا ہے جو الگ قسم کی سیاست کو متعارف کرواتے ہوئے کشمیری عوام سے کئے گئے ہر وعدے کو پورے کرنے کی با ات کررہے ہیں ۔