سابق امریکی صدارتی امیدوار ہرمین کین کا کورونا سے انتقال

   

واشنگٹن : امریکہ کے سابق صدارتی امیدوار بننے کے خواہشمند اور ری پبلکن رہنما ہرمین کین کورونا وائرس کے سبب چل بسے ۔ امریکہ میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار اور متاثرین کی تعداد سوا چھیالیس لاکھ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے ۔74 سالہ ہرمین کین کا کورونا ٹسٹ اسی ماہ مثبت آیا تھا، وہ 2012 میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند تھے ۔ مگر اس برس مٹ رومنی ری پبلکن امیدوار بنے اور براک اوباما سے ہار گئے ۔ہرمین کین کورونا وبا سے امریکہ میں ہلاک مشہور ترین سیاسی شخصیت ہیں۔ ہرمین کین صدر ٹرمپ کے حامی تھے ۔ وہ بزنس مین اور ٹاک شو میزبان بھی رہے ۔

بوکو حرام کے مارٹر حملہ میں
2 افراد ہلاک
ابوجا: نائیجیریا کے شہر مائدوگوری میں شدت پسند گروہ بوکو حرام کے مورٹار حملہ میں 2 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے ۔پی آرنائجیریا نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ جمعرات کو یہ حملہ اس وقت ہوا جب لوگ ایک مسلمانوں کے اہم تہوار عیدالاضحی منانے کی تیاری کر رہے تھے ۔مورٹار گرنے سے شہر کے تین اضلاع کے رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اس واقعہ کی تحقیقات کے لئے پولیس دھماکہ خیز آرڈیننس ڈیٹیکشن (ای او ڈی) کے افسران کو مائدو گوری روانہ کردیا گیا ہے ۔