سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر نئی فرد جرم عائد

,

   

بائیڈن انتظامیہ میرے خلاف قانون کا غلط استعمال کررہی ہے ، ٹرمپ کا ریمارک

واشنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ پر کیپیٹل ہل حملے اور 2020 کے صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔خبرکے مطابق، واشنگٹن ڈی سی کی عدالت میں پیش کردہ فرد جرم کی درخواست 2020 کے صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کا مقدمہ منطقی انجام کی جانب بڑھنے لگا ہے، اس سلسلے میں سابق صدر پر تیسری بار فرد جرم عائد کی گئی ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فرد جرم میں ڈونالڈ ٹرمپ پر کار سرکار میں مداخلت کی کوشش اور امریکہ کو دھوکہ دینے کی سازش کا الزام ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ٹرمپ پر حقوق پامال کرنے کی سازش کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔فرد جرم عائد کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی قوم تنزلی کا شکار ہے۔دوسری جانب اسپیشل کونسل جیک اسمتھ نے کہا ہے کہ عدالت سے ٹرمپ کے خلاف صدارتی الیکشن پر اثرانداز ہونے کے کیس کی تیز سماعت کا کہیں گے۔قبل ازیں ٹرمپ کا بیان سامنے آیا تھا کہ سنا ہے اسپیشل کونسل جیک اسمتھ آج ان پر جعلی فرد جرم عائد کریں گے۔واضح رہے کہ ٹرمپ کے حامیوں کو جھوٹ کی بنیاد پر کیپیٹل ہل پر حملے کے لیے اکسایا گیا تھا۔سابق امریکی صدر ٹرمپ نے صدر بائیڈن کی کامیابی کو تسلیم نہ کرنے کے لیے اپنے حامیوں کو کیپیٹل ہل پر چڑھائی کا کہا تھا۔ تین مزید الزامات ٹرمپ اور ان کی انتخابی مہم نے مسترد کردیئے ہیں ۔ سابق امریکی صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ان کے خلاف عائد کیے گئے نئے الزا مات کو مسترد کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ الزامات بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے سابق صدر ٹرمپ اور ان کے قریب لوگوں کو ہراساں کرنے اور 2024 کی صدارتی دوڑ پر اثر انداز ہونے کی مایوسانہ اوراندھا دھند کوشش ہے۔واضح رہے کہ ٹرمپ پر الزام ہے کہ صدارتی مدت مکمل ہونے کے بعد وہ بعض حساس دستاویزات اپنے ہمراہ لے گئے تھے جو بعد میں فلوریڈا میں ان کی رہائش گاہ سے ملی تھیں۔ان کے خلاف زیرِ سماعت اس مقدمے میں 38 الزامات پر مبنی فردِ جرم بھی عائد ہو چکی ہے۔سابق صدر کے خلاف فرد جرم میں قومی دفاعی معلومات کو جان بوجھ کر اپنے قبضے میں رکھنا شامل ہے۔ٹرمپ پرایک نیا الزام یہ ہے کہ انہوں نے جون 2022 میں ایف بی آئی اور محکمہ انصاف کے تفتیش کاروں کے اپنی رہائش گاہ کے دروازہ کے بعد نگرانی کی فوٹیج کو حذف کرنے کو کہا تھا۔