واشنگٹن: امریکہ کے سابق وزیر خزانہ لارنس سمرز نے کہا ہے کہ امریکہ کساد بازاری کی طرف بڑھ رہا ہے ، ٹیرف میں اضافے کے نتیجے میں 20 لاکھ امریکیوں کے ملازمت سے ہاتھ دھونے کا خدشہ ہے ۔ سمرز نے بلومبرگ ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ ہم کساد بازاری میں جانے والے ہیں اور کساد بازاری کے تناظر میں ہم مزید 2 ملین افراد کو بے روزگار ہوتے دیکھیں گے ۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر سمرز نے کہا کہ ہم فی خاندان 5,000 ڈالرس یا اس سے زیادہ کی گھریلو آمدنی میں کمی دیکھیں گے۔ سمرز نے دلیل دی کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ٹیرف کے منصوبے 1930 کی دہائی سے زیادہ ہیں جس نے ’’بڑے پیمانے پر کساد بازاری پیدا کی‘‘ اور کہا کہ اعلان کردہ پالیسیوں سے پیچھے ہٹنا دانشمندی ہوگی۔