سابق انڈین کرکٹر مادھو آپٹے قلب پر حملہ کے باعث موت

,

   

ممبئی: بزرگ کرکٹر مادھو آپٹے قلب پر حملہ کے باعث آج پیر کے دن دنیا سے چل بسے۔ خاندان ذرائع نے یہ بات بتائی۔ وہ 86برس کے تھے۔ آپٹے کے بیٹے وامن آپٹے نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ میرے والد مادھو جی کو آج صبح تقریبا 6بجے قلب پر حملہ ہوا۔ انہیں فوری بریچ کینڈی ہاسپٹل لیجایا گیا جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔ واضح رہے کہ مادھو آپٹے نے سات ٹیسٹ میچوں میں 542رن بنائے تھے۔ انہوں نے 163رن بناکر زبردست نام کمایا تھا۔

\ان کی موت پر کئی گوشوں سے اظہار تعزیت کے پیامات موصول ہونے لگے۔ بہتر کرکٹ کھلاڑی سچن ٹنڈولکر نے ٹوئٹرپر مادھو کی موت پر اظہار افسوس کیا او رکہا کہ جب میں 14سال کا تھا میں آپٹے جی کے ساتھ کھیلاتھا۔ انہوں نے ہمیشہ میرا تعاون کیا۔