پریاگ راج :سماج وادی پارٹیکے سابق ایم ایل اے جواہر یادو عرف جواہر پنڈت کے قتل کے پاداش میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے بی جے پی کے سابق ایم ایل اے ادے بھان کروریا کو ان کے اچھے کردار کو دیکھتے ہوئے جمعرات کی صبح نینی سنٹرل جیل سے رہا کردیا گیا۔نینی سنٹرل جیل کے سینئر ایس پی رنگ بہادر پٹیل نے بتایا کہ ڈی ایم دفتر سے بدھ کی دیر شام مچلکہ متعلق دستاویز جیل انتظامیہ کو ملا۔ اس کے بعد ادے بھان کو آج صبح تقریبا ساڑھے سات بجے جیل سے رہا کردیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ بارا کے سابق ایم ایل اے ادئے بھان کروریا کا جیل میں رویہ اچھا ہونے پر پریاگ راج کے ڈی ایم اور سینئر ایس پی نے ان کا وقت سے پہلے رہائی کی سفارش کی تھی۔
جس کے بعد یوگی حکومت کی سفارش پر گورنر نے ادے بھان کروریا کی عمر قید کی باقی سزا معاف کردیا تھا۔گورنر کی منظوری کے بعد جیل انتظامیہ اور محکمہ برائے اصلاحی خدمات سے ادے بھان کی وقت سے پہلے رہائی کا حکم 19جولائی کو جاری کیا گیا تھا۔ پیر کو ادئے بھان کا مچلکہ جمع کرنے کے لئے وکیل اور ان کے حامی ڈی ایم دفتر پہنچے ۔ دیر شام تک وکیل انتظار کرتے رہے کہ مچلکہ جمع ہوگا لیکن کنہیں وجوہات سے جمع نہیں ہوسکا۔ دستاویزات کاروائی کو پورا کرنے کے بعد بدھ کی دیر شام مچلکہ دستاویز نینی سنٹرل جیل پہنچا ۔ اس کے بعد صبح ان کی رہائی ہوسکی۔