سابق ایم ایل سی کے مکان کو بم سے اڑانے والا نکسلی گرفتار

   

گیا 26ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) بہارکے گیاضلع میں ڈومریا تھانہ پولیس نے سابق ایم ایل سی کے مکان میںبم دھماکہ کرنے والے ممنوعہ تنظیم کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی ما[؟]نواز)نکسلی دنیش سنگھ بھوکتا کوگرفتارکرلیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایاکہ اطلاع ملی تھی کہ ڈمریا تھانہ علاقہ میں کچھ نکسلیوںکو دیکھا گیا ہے ۔ اسی بنیاد پر کاروائی کرنے کیلئے پولیس ٹیم کی تشکیل کی گئی ۔ ٹیم نے چھاپے ماری کرکے نکسلی دنیش کو گرفتار کرلیاہے ۔گرفتارنکسلی اسی تھانہ علاقہ کے چھکر بندھا پنچایت کے گاؤں کا رہنے والاہے ۔ذرائع نے بتایا کہ سابق ایم ایل سی انوج سنگھ کے گھر کو بم لگاکر اڑانے کے الزام میںدنیش کو گرفتار کیاگیا ہے ۔غور طلب ہے کہ سابق ایم ایل سی انوج سنگھ کے بودھ گیا واقع آبائی مکان کو ممنوعہ نکسلی تنظیم سی پی آئی ماؤنواز کے ذریعہ گذشتہ سال مارچ کے اخیر ہفتہ میں دھماکہ سے اڑادیاگیا تھا۔