سابق برطانوی حسینہ پر داعش کی امداد کا الزام

   

لیورپول ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی سابق ملکہ حسن اور کم عمر دو شیزہ امانی نور پر’داعش’ کے ایک جنگجو کے ساتھ انٹرنیٹ پر شادی رچانے اور تنظیم کو 35 پائونڈ کی رقم عطیہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ امانی نور لیور پول کے سابق کھلاڑی شی اوگو کی گرل فرینڈ بھی ہے۔تفصیلات کے مطابق اکیس سالہ نور کو کالعدم دہشت گرد گروہوں کو مالی اعانت دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس نے انٹرنیٹ پر ایک تقریب میں داعش کے ایک جنگجوسے شادی کی تھی اور اسے ایک دہشت گرد گروہ کو 35 پاؤنڈ کی رقم فراہم کرنے پر گرفتار کیا گیا۔