سابق بگ باس کانٹسٹنٹ ارشی خان کا بھی فلموں میں داخلہ

   

ماڈل و ایکٹریس ارشی خان بگ باس 11 کی دوسری کانٹسنٹ شلپا شنڈے کے ساتھ پہلے دوستی اور پھر لڑائی کو لے کر خوب خبروں میں رہیں اور بھی کئی ساری باتیں رہیں جن کی وجہ سے ارشی خان کو سلمان خان کے اس ریالٹی شو کی سب سے متنازعہ کانٹسٹ کے طور پر دیکھا گیا۔ ہر وقت کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی ارشی خان اب تک تمل اور ہندی فلم کا حصہ رہ چکی ہیں۔ اب کہا جارہا ہے کہ ارشی خان نے حال ہی میں ایک بالی ووڈ فلم سائن کی ہے۔ ان کے مینجر کا کہنا ہے کہ ان کی یہ فلم ’’باہوبلی‘‘ اداکار پربھاس کے ساتھ ہوگی اگر ارشی کے کیریئر پر نگاہ ڈالی جائے تو صاف نظر آتا ہے کہ وہ تنازعات کے بھروسہ کامیابی کی چاہت کو من میں پالے بیٹھی ہیں۔ اپنے بولڈ اور عریاں تصاویر کو لے کر بھی ارشی خان کافی سرخیوں میں رہی ہیں۔ میوزک اور بولڈ ویڈیوز سے بھی ارشی کی بولڈ امیج بن گئی ہے۔