سابق بگ باس کانٹسٹنٹ کشال ٹنڈن کی چھوٹے پردے پر واپسی

   

طویل عرصہ سے کشال ٹنڈن چھوٹے پردے سے غائب رہے ہیں اچھی خبر یہ ہے کہ بریک کے بعد ایک بار پھر سے وہ جلد ہی چھوٹے پردے پر دیکھے جائیں گے۔ سیریل ’’ایک ہزاروں میں میری بہناں ہے‘‘ سے چھوٹے پردے پر قدم رکھنے والے کشال نے نچ بلئے، بگ باس، خطروں کے کھلاڑی جیسے ریالٹی شوز میں خوب مقبولیت حاصل کی ۔ وہ آخری بار سیریل ’’بیحد‘‘ میں جنیفر ونگیٹ کے مقابل نظر آئے تھے۔ کشال جس ٹی وی شو سے واپسی کررہے ہیں۔ وہ ہلکے پھلکے مزاج کا ہے، دراصل خبر ہے کہ جسمین اسٹار شو ’’دل تو ہپی ہے جی‘‘ میں اہم کردار کے لئے فائنل ہوچکے ہیں۔ اسٹار پلس پر جلد ہی شروع ہونے والے اس شو کی کہانی جسمین کے ارد گرد گھومتی ہے۔ امید ہے کہ ایک بار پھر کشال کا جادو چھوٹے پردے کے ناظرین پر چلیگا۔