حیدرآباد 13نومبر(یو این آئی) سابق رکن اسمبلی و بی جے پی لیڈر ایم ستیہ نارائنا چل بسے ۔ دوران علاج اتوار کی صبح ہنمکنڈہ میں دیہانت ہوا۔مختلف قائدین نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔2004میں انہوں نے ٹی آرایس ٹکٹ پر ہنمکنڈہ سے کامیابی حاصل کی تھی اور بعد ازاں کانگریس میں شامل ہوئے تھے۔انہوں نے متحدہ آندھرا پردیش میں بی جے پی ریاستی صدرنائب صدر کے طورپر بھی خدمات انجام دی تھیں۔