حیدرآباد ۔ 10 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس لیڈر و بودھن سابق رکن اسمبلی شکیل عامر کی دبئی سے واپسی پر شمس آباد ایرپورٹ پر پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا اور تاہم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پولیس نے انہیں ان کی والدہ کی تدفین میں شرکت کی اجازت دی ۔ توقع کی جارہی ہے کہ والدہ کی تدفین کے بعد انہیں پوچھ تاچھ کے لیے حراست میں لیا جائے گا ۔ وہ کسٹم ملنگ چاول اسکام کے الزامات کا سامنا کررہے ہیں اور ساتھ ہی ان کے بیٹے ساحل جنہوں نے تیز رفتار گاڑی چلاتے ہوئے پرجا بھون کے سڑک حادثہ پیش آیا تھا جس میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچا تھا ۔ اس معاملہ میں ان کے بیٹے کو دبئی روانہ کرتے ہوئے قانونی کارروائی سے بچانے کے الزامات بھی ہیں ۔ اس سلسلہ میں پولیس نے لک آوٹ نوٹس جاری کیا تھا ۔ شکیل عامر بھی دبئی چند ماہ قبل منعقد ہوگئے تھے ۔ توقع کی جارہی ہے کہ والدہ کی تدفین کے فوراً بعد یا پھر ایک دو دن میں انہیں حراست میں لے لیا جائے گا ۔۔ ش