سابق رکن اسمبلی مکتھل رام موہن ریڈی کی گرفتاری پر آتماکور بی آر ایس پارٹی قائدین کا احتجاج

   

آتماکور /27 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آتماکور بلدیہ مستقر کے مہاتما گاندھی چوراہے پر آج صبح بی آر ایس پارٹی قائدین و کارکنان کی جانب سے راستہ روکو احتجاج منظم کیا گیا تفصیلات کے مطابق حلقہ اسمبلی مکتھل کے ماگانور منڈل کے لڑکیوں کے ہاسٹل میں آلودہ غذا کی وجہ سے پچاس طالبات متاثر ہوئے اس حادثہ کی اطلاع پر سابق رکن اسمبلی مکتھل رام موہن ریڈی نے دواخانہ پہنچ کر طالبات کی عیادت کی اور کہاکہ حال ہی میں اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا اور سو طالبات اس وقت بھی بیمار ہوئے تھے اور علاج کیلئے محبوب نگر کے سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا تھا ۔اسی طرح کا دوسرا واقعہ پیش آنا یہ کوئی اتفاق نہیں ہے بلکہ لاپرواہی ہے اس عنوان پر ماگانور میں آج بی آر ایس پارٹی کی جانب سے پرامن احتجاج منظم کیا گیا تھا ۔جسکو روکنے کے لئے پولیس نے آج صبح 4 بجے سابق رکن اسمبلی مکتھل چٹم رام موہن ریڈی کو اپنے گھر سے گرفتار کرلیا گیا تھا جسکی اطلاع ملتے ہی آتماکور منڈل کے تمام بی آر ایس پارٹی قائدین و کارکنان نے احتجاج کیا حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور فوراً رام موہن ریڈی کی رہائی کی مانگ کی اس موقع پر آتماکور ایس آئی نریندر اور پولیس عملہ نے احتجاجیوں سے احتجاج کو روکنے اور راستہ روکو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے احتجاجیوں کو گرفتار کرتے ہوئے راستہ روکو ختم کردیا اس موقع پر سابق ایم پی پی سریدھر گوڑ، سابق ایم پی پی سرینواس بی آر ایس پارٹی منڈل صدر روی کمار یادو، کوآپشن ممبر ریاض علی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ طلباء کو بہتر غذا کا مطالبہ کرنا اور انکی عیادت کرنا کونسا گناہ ہے ۔کس لئے ہمارے قائد کو گرفتار کیا ہے جلدازجلد رام موہن ریڈی کو رہا کیا جائے اس موقع پر بی آر ایس قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔