حیدرآباد۔/13 ستمبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے سابق رکن اسمبلی اور صدر ٹی آر ایس ضلع سنگاریڈی چنتا پربھاکر کو صدرنشین تلنگانہ ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ مقرر کیا ہے۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری سومیش کمار نے احکامات جاری کئے۔ چنتا پربھاکر کو فوری اثر کے ساتھ دو سال کی میعاد کیلئے صدرنشین مقرر کیا گیا۔ جی او میں کہا گیا ہے کہ صدرنشین کی تنخواہ اور الاؤنسیس محکمہ صنعت و کامرس کی جانب سے ادا کئے جائیں گے۔ محکمہ صنعت کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صدرنشین کیلئے آفس، گاڑی، اسٹاف اور دیگر سہولتوں کے انتظامات کریں۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر کے سی آر نے نامزد عہدوں پر تقررات کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ حالیہ عرصہ میں کئی کارپوریشنوں کے صدورنشین کا تقرر کیا گیا۔ ر