سابق سی ایم منی پور کے پاس سے 26 لاکھ کی ممنوعہ نوٹس برآمد

   

نئی دہلی ، 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے سابق چیف منسٹر او ایبوبی سنگھ اور دیگر کے خلاف منی پور میں ترقیاتی فنڈز سے 332 کروڑ روپئے کے مبینہ تغلب پر کیس درج کرنے کے بعد تین شہروں میں نو مقامات پر دھاوے کئے۔ ایبوبی سنگھ کی قیامگاہ پر تلاشی کے دوران11.47 لاکھ روپئے نقد اور 26.49 لاکھ روپئے کی منسوخ شدہ کرنسی برآمد ہوئی، جو ایک اور جرم ہے اور برآمد شدہ کرنسی کی پانچ گنا پنالٹی کا موجب بن سکتا ہے۔ ایجنسی نے سابق آئی ایس آفیسرز کے مقامات پر بھی تلاشی مہم چلائی۔