سابق عالمی چمپئن ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ سے باہر

   


ہوبارٹ ۔ لیگ اسپنر گیرتھ ڈیلانی نے کیریئر کے بہترین 3/16 کے اعداد و شمار درج کئے جب کہ تجربہ کار اوپنر پال اسٹرلنگ اپنے ساتویں مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں کھیل رہے ہیں وہ سب سے زیادہ اہمیت کے حامل اس سنسنی خیز مقابلے میں 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس کی بدولت جمعہ کو بیلریو اوول میں پہلے راؤنڈ کے گروپ بی کے ایک فیصلہ کن میچ میں ویسٹ انڈیزکو نو وکٹوں سے شکست دے کر آئرلینڈ نے جہاں سوپر 12 مرحلے میں رسائی حاصل کرلی وہیں اس نے دومرتبہ کی عالمی چمپئن ویسٹ انڈیز کا ورلڈ کپ سفر ختم کردیا ۔ برینڈن کنگ کے ناقابل شکست 62 رنز کی بدولت 20 اوورز میں ویسٹ انڈیز 146/5 بناپائی ۔ جوابی اننگز میںاسٹرلنگ نے اپنی 48 گیندوں کی ناقابل شکست اننگز میں چھ چوکے اور دو چھکے لگا کر تعاقب کو آسان کیا اور 15 گیندیں باقی رہ مطلوبہ نشانہ حاصل کرلیا۔ انہوں نے کپتان اینڈریو بالبرنی کے ساتھ 73 رنز کی شاندار شروعات فراہم کی اور پھر آئرلینڈ کے لیے لورکن ٹکر (45 ناٹ آؤٹ) کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 77 رنز بنا کر پہلے راؤنڈ سے ٹیم کو آگے لے جانے میں کامیابی حاصل کی ۔دوسری جانب آخری پانچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت اور دو مرتبہکے چمپئنز کو ٹورنمنٹ سے باہرکردیا۔ قبل ازیں ہوبارٹ میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ابتدا سے ہی کھل کر بیٹنگ کرنے میں ناکام رہی اور برینڈن کنگ کے سوا کوئی بھی ویسٹ انڈیز کا بیٹر آئرش بولروں کی نپی تلی بولنگ کا سامنا نہ کر سکا۔ برینڈن کنگ نے 48 گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 62 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جانسن چارلس نے 24 اور اوڈین اسمتھ نے 19 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے، آئرلینڈ کے گیرتھ ڈیلینی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار اوورزکے کوٹے میں 16 رنز کے عوض تین وکٹیں لیں۔ ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کے اوپنرز نے جارحانہ انداز سے اننگز کا آغازکیا اور 10 رنز فی اوورکی اوسط سے رنز بناتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 73 رنز جوڑکر میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔گیرتھ ڈیلینی کو ان کی شاندار بولنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔
مسعود دواخانہ سے رخصت
برسبین ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود تمام معائنے درست آنے کے بعد دواخانے سے واپس ہوٹل پہنچ گئے ہیں۔آج میلبورن میں ٹریننگ سیشن کے دوران گیند لگنے کی وجہ سے شان مسعود کو ہلکی سوجن آئی ہے۔ ان کی تمام نیورولوجیکل آبزرویشن رپورٹس بہتر ہیں۔رپورٹس کے مطابق شان مسعود کی صحت کا کل دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ یاد رہے کہ شان مسعود کو محمد نوازکی شاٹ گیند سر پر لگنے بعد انہیں ضروری معائنے کے لیے دواخانہ منتقل کیا گیا تھا۔