سابق فلسطینی سیکیورٹی اہلکار کی فائرنگ، 7 اسرائیلی زخمی

   

غزہ : فلسطینی صدارتی محل کے سابق سیکیورٹی اہلکار نے اسرائیلی فوجی قافلے پر فائرنگ کردی۔ رام اللّٰہ سے عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اس فائرنگ سے 7 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق حملہ آور اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان تین گھنٹے تک لڑائی جاری رہی۔ جس کے بعد اسرائیلی جنگی ہیلی کاپٹروں نے حملہ آور کو میزائلوں سے حملہ کر کے شہید کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق شہید حملہ آور کو مجاہد برکات منصور کے نام سے شناخت کیا گیا۔