سابق فوجی بریگیڈیر بی ڈی مشرا لداخ کے نئے لیفٹیننٹ گورنر

   

لداخ : صدر جمہوریہ نے بریگیڈیر (ر) بی ڈی مشرا کو لداخ کے نئے لیفٹیننٹ گورنر کے بطور تعینات کرنے کو منظور دی ہے ۔ بتادیں کہ لداخ میں مختلف تنظیموں کی جانب سے یوٹی کو سٹیٹ کا درجہ دینے کی مانگ کو لے کر دہلی چلو کی کال تھی جس کے بعد ایم کے مارتھر کو فوری طورپر نئی دہلی طلب کرکے اُس کی جگہ نئے ایل جی کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ اطلاعات کے مطابق ایک غیر معمولی فیصلے کے تحت صدر جمہوریہ نے لداخ یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے مارتھر کا استعفیٰ قبول کرکے اُس کی جگہ بریگیڈیر (ر) بی ڈی مشرا کو اُس کی جگہ تعینات کرنے کے احکامات صادر کئے ۔