سابق مرکزی وزیر خزانہ و بی جے پی سینئر وزیرارون جیٹلی چل بسے۔

,

   

نئی دہلی: سابق مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی آج دنیا سے چل بسے۔ وہ پچھلے کچھ دنو ں سے سخت علیل تھے۔ وہ آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) نئی دہلی میں بہت دن سے زیرعلاج تھے۔ وہ 66برس کے تھے۔ ایمس نے اپنے ایک پریس نوٹ میں یہ بات بتائی۔انہیں 9/اگست کو ایمس میں شریک کروایا گیا تھا۔ سینئر ڈاکٹرس کی نگرانی میں وہ زیر علاج تھے۔ 2018ء میں ان کا گردہ تبدیل کیا گیا۔ وہ ذیابطیس کے عارضہ سے بھی لاحق تھے۔ 2014

ء میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے برسراقتدار پر آنے کے بعد انہیں وزارت خزانہ کا عہدہ تفویض کیا گیا۔ 2019ء میں عام انتخابات کے بعد نئی حکومت بننے کے بعد انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کی کہ ان کی خرابی صحت کی وجہ سے ان پر کوئی ذمہ داری عائد نہ کی جائے۔ طویل علالت کے بعد آج وہ اپنی آخری سانسیں لئے ہیں۔