سابق مس عراق کو شہریت سے محرومی کا اندیشہ

   

بغداد 11 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق مس عراق سارہ عدن نے کہا کہ اقوام متحدہ حقوق انسانی کونسل میں اسرائیل کی مدافعت میں اظہار خیال کے بعد ان کی شہریت کو برخواست کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے عراق میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اظہار خیال کیا تھا ۔ سارہ عدن کے افراد خاندان ملک سے فرار بھی ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے سارہ کی جانب سے مس اسرائیل کے ساتھ 2017 مس یونیورس مقابلہ میں تصویر کشی کروانے اور اسے سوشیل میڈیا پر پیش کرنے کے بعد عراق سے فرار اختیار کی ہے ۔