سابق میئر کولکاتا دو ہفتے میں ہی بی جے پی سے بیزار

   

مسلسل بے عزتی سے مایوس، استعفیٰ پر غور
کولکاتا۔ 31 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) مسلسل ذلت سے دوچار سابق میئر کولکتہ سوان چٹرجی جو دو ہفتہ قبل بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی اب پارٹی سے استعفیٰ دینے کیلئے غور کر رہے ہیں ، ان کے قریبی ساتھی بیشاکھی بنرجی نے یہ بات بتائی ۔ چٹرجی جو ٹی ایم سی کے چار مرتبہ ایم ایل اے رہ چکے ہیں، 14 اگست کو بنرجی کے ساتھ دہلی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی، وہ اخباری نمائندوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جب سے وہ بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں، اس وقت سے مسلسل ان کو ذلیل کیا جارہا ہے۔ حالانکہ وہ کولکتہ میں پارٹی کو دوبارہ شادنار جیت دلانے میں اہم حصہ ادا کرچکے ہیں۔ لہذا وہ جلد ہی اپنا استعفیٰ پارٹی ہائی کمان کو بھیج دیں گے ۔ دہلی میں ا پنے بیان کے دوران انہوں نے وضاحت نہیں کی کہ وہ کیا اسباب ہیں جس کے باعث فوری طور پر ان کو پارٹی چھوڑنا پڑ رہا ہے۔ سوان چٹرجی ترنمول کانگریس صدر ممتا بنرجی کی بہت ہی قریبی ساتھی رہ چکی ہیں ۔