بنگلورو: سابق وزیر اعظم اور جنتا دل ۔ سیکولر کے بزرگ لیڈر ایچ ڈی دیوے گوڑا ایک ہیلی کاپٹر میں کرناٹک کے ہاسن ضلع کے ہولیناراسی پور قصبے کے قریب پاڈووالہیپے گاؤں میں اپنا ووٹ ڈالنے پہنچے۔ ہیلی کاپٹر ہولنراسی پورکے ایک سرکاری کالج کے احاطہ میں اترا اور اپنی اہلیہ چنمما کے ساتھ کار سے پولنگ بوتھ پہنچے۔ 89 سالہ دیوے گوڑا نے پولنگ بوتھ میں داخل ہونے کیلئے دو معاونین کی مدد لی اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ انتخابی مہم کے دوران، دیوے گوڈا نے ریاست بھرکا سفر کیا اور ووٹروں، خاص طور پر ووکلیگا برادری سے اپیل کی کہ وہ جے ڈی ایس کو اقتدار میں لا کر اپنے بیٹے کمارا سوامی کو وزیر اعلیٰ کے عہدہ پر منتخب کریں۔