نئی دہلی: سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ ڈینگی میں مبتلا ہیں اور فی الحال خطرے سے باہر ہیں۔ ایمس کے ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ سابق وزیر اعظم کو ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔انہیں 13 اکتوبر کو صحت بگڑنے کے بعد نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہیں بخار اور کمزوری کی شکایت کے بعد اسپتال لایا گیا تھا۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ 19 اپریل 2021 کو کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔سابق وزیراعظم نے 4 مارچ اور 3 اپریل کو کووڈ ویکسین لی ہے۔
وہ فی الحال راجستھان سے راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ وہ 2004 سے 2014 تک ملک کے وزیر اعظم رہے ہیں۔ ان کی 2009 میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) میں بائی پاس سرجری بھی ہوئی تھی۔