سابق وزیر جسونت سنگھ یادو کے بیٹے موہت یادوپر حملہ

   

الور : راجستھان کے سابق وزیر ڈاکٹر جسونت سنگھ یادو کے بیٹے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما موہت یادو پر آج صبح نامعلوم بدمعاشوں نے حملہ کر دیا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے ۔ موصولہ اطلاع کے مطابق زخمی موہت یادو کو بہروڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ وہ صبح الور میں اپنی رہائش گاہ سے بہروڈ جارہے تھے کہ بہروڈ کے نزدیک بیرا پور کی ڈھانی کے نزدیک اسکرپیو میں آئے بدمعاشوں نے ان پر حملہ کردیا ۔ پولیس نے بدمعاشوں کو پکڑنے کے لئے پورے علاقے میں ناکہ بندی کردی ہے ۔ ڈاکٹر یادو اور ان کی اہلیہ اور سابق ضلع سربراہ کرن یادو بھی بہروڈ پہنچی اور اپنے بیٹے کی خیروعافیت دریافت کی ۔ اس کے بعد ڈاکٹر یادو نے اپنے حامیوں اور کارکنوں کے ساتھ پولیس اسٹیشن پر دھرنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بدمعاش گرفتار نہیں ہوں گے ۔ تب تک وہ دھرنے پر ہی رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کیلئے خود کشی کر کے قربانی بھی دے سکتے ہیں۔