سابق وزیر مالیات (فائنانس منسٹر) کی طبیعت زیادہ خراب ہسپتال میں داخل

,

   

سابق وزیرمالیات اوربی جے پی کے لیڈرارون جیٹلی جمعہ کی شام آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) میں داخل کرائے گئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق انہیں کارڈیک کےشکایت ہونے پرایمس میں داخل کرایا گیا۔ جیٹلی کوگردے سے متعلق پریشانیوں اور کچھ انفیکشن کا علاج چل رہا تھا۔ حالانکہ انہوں نے بیماری کی تفصیلی اطلاع نہیں دی تھی۔

ارون جیٹلی کا ستمبر2014 میں بیریٹک آپریشن ہوا تھا۔ طویل وقت سے ذیابیطس کے سبب وزن بڑھنےکی پریشانیوں کے تشخیص کےلئےانہوں نے یہ آپریشن کروایا تھا۔ یہ آپریشن پہلے میکس اسپتال میں ہوا تھا، لیکن بعد میں کچھ پریشانی آنے کے سبب انہیں ایمس منتقل کیا گیا تھا۔ کچھ سال پہلے ان کے دل کا بھی آپریشن ہوا تھا۔

واضح رہے کہ مئی 2019 میں لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کو ملی جیت کے بعد ارون جیٹلی نے وزیراعظم نریندرمودی کوخط لکھ کراپیل کی ہے کہ انہیں وزیربنانے پرغورنہ کیا جائے۔ جیٹلی نے اپنے خط میں لکھا تھا کہ گزشتہ 18 ماہ سے ان کی طبعیت خراب ہے، ایسے میں وہ ذمہ داری کونہیں نبھا پائیں گے۔ اس لئے انہیں وزیربنانے پرکوئی غورنہ کریں۔

اس سال جنوری میں وہ سرجری کےلئےامریکہ گئے تھے۔ ان کےبائیں پیرمیں سافٹ ٹیشو کینسرہے۔ یہی وجہ رہی کہ وہ مودی حکومت کے پہلے مدت کارکے عبوری بجٹ میں پیش نہیں کرپائے۔ ان کی جگہ ریلوے اورکوئلہ وزیرپیوش گوئل نے بجٹ پیش کیا تھا۔