حیدرآباد12 اگست (سیاست نیوز) سابق وزیر وائی ایس ویویکانند ریڈی قتل کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ چکا ہے۔ ویویکانند ریڈی کی دختر سنیتا ریڈی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرکے قتل کی جانچ سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرنے کی اپیل کی ہے ۔ مقدمہ میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے علاوہ سی بی آئی کو فریق بنایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آئی تحقیقات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ۔ والد کے قتل میں انصاف کیلئے سپریم کورٹ کو تحقیقات کی نگرانی کرنی چاہئے ۔ عدالت کی جانب سے درخواست سماعت کیلئے قبول کرلی گئی۔ر