سابق وزیر یعقوب قریشی کے خلاف گرفتاری وارنٹ

   

میرٹھ : بند فیکٹری میں کروڑ روپئے مالیت کے مبینہ غیر قانونی گوشت کی برآمدگی کے بعد اترپردیش کے سابق وزیر یعقوب قریشی اور ان کے کنبے کے اراکین کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کردیا گیا ہے ۔ لیکن وہ ابھی پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔سابق وزیر کی گرفتاری کے لئے پولیس کی کئی ٹیمیں دان رات دبش دے رہی ہیں۔لیکن ابھی تک اس کے ہاتھ خالی ہیں۔ وہیں میرٹھ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعہ قریشی کی فیکٹری اور رہائش گاہ کو منہدم کرنے کے لئے نوٹس چسپاں کردیا گیا ہے ۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پربھاکر چودھری نے آج بتایا کہ عدالت سے گرفتاری وارنٹ ملتے ہی اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پویس، چار ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور تھانوں کی پولیس کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔ یہ ٹیم یعقوب قریشی، ان کی بیوی سنجیدہ بیگم، دونوں بیٹے عمران اور فیروز کی تلاش میں مشغول ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تمام مفرور ملزمین پر شکنجہ کسنے کے لئے میٹ فیکٹری اور ان کی رہائش گاہ کی قرقی کی تیاری بھی کرلی گئی ہے ۔